خوشاب (نمائندہ نوائے وقت) چشمہ جہلم لنک کینال حافظاں والا پل پیلو وینس کے نزدیک چھ لڑکے ڈوب گئے۔ نعشیں تلاش کرنے میں ریسکیو 1122 کی ٹیم مصروف ہے۔ ایک لڑکے عبدالوہاب کو بچا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق موضع پیلو وینس کے 10 لڑکے نہانے کیلئے چشمہ جہلم لنک کینال پر گئے۔ وہ وہاں ایک چھوٹی کشتی میں سوار ہو گئے۔ اس دوران پانی کا تیز ریلا آیا جس سے کشتی الٹ گئی۔ بروقت چھلانگیں لگا دینے سے تین لڑکے بچ گئے۔ ڈوبنے والے سات میں سے عبدالوہاب تیرنا جانتا تھا اسے بچا لیا گیا۔ جبکہ 6 بچے نہر کی تند و تیز لہروں کی نذر ہوگئے۔ نعشیں ریسکیو ٹیمیں تلاش کر رہی ہیں۔ ڈوبنے والوں میں دو سگے بھائی 14 سالہ سمیع اللہ اور 16 سالہ عزیز اللہ‘ 18 سالہ شعیب‘ 14 سالہ آفتاب‘ 18 سالہ اسد اور 16 سالہ وقاص شاملِ ہیں۔