اسلام اخوت و بھائی چارے کا درس دیتا‘امن بحال رکھنا حکومت کی ترجیح: عارف سندھیلہ 

Jul 17, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن اور رواداری کو فروغ دے کر ہم پاکستان کو ایک مضبوط اور متحد ملک بنا سکتے ہیں وطن عزیز کی سالمیت استحکام اور ان کیلئے مسلم رواداری اور ہم آہنگی کے فروغ کی اشد ضرورت ہے تمام علماء کرام اور ذاکرین اپنے خطابات میں مثبت اور معتدل انداز اختیار کریں تا کہ امن امان کی صورت حال کو بہتر کیا جا سکے اور فرقہ وارانہ کشیدگی کا خاتمہ ہو سکے‘تمام مکاتب فکر کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کی اشد ضرورت ہے‘ موجود و حالات میں انتظامیہ سکیورٹی ادارے اور تمام مسالک کے جید علماء کرام مل کر ایک منظم طریقہ کارکو وضع کریں تا کہ ملک دشمن عناصر کو کسی قسم کی تخریب کاری کا موقع نہ مل سکے‘ اسلام ہمیں اخوت و بھائی چارے کا درس دیتا ہے وطن عزیز کی سالمیت واستحکام کیلئے رواداری اور ہم آہنگی کے فروغ کی اشد ضرورت ہے‘قیام امن کیلئے تمام جماعتوں کواپنی اپنی حیثیت کے مطا بق کردار ادا کر نا چاہیے‘پاکستان ہمارااپنا ملک ہے یہاں کسی کو بھی بد امنی پھیلانے کی کسی صور ت اجازت نہیں دی جاسکتی۔

مزیدخبریں