پاکستان اورافغانستان کےلیے امریکہ کے خصوصی نمائندے رچرڈ ہالبروک چار روزہ دورے پرکل اسلام آباد پہنچیں گے ۔

دفترخارجہ کے ذرائع کے مطابق رچرڈ ہالبروک کل اپنی آمد کے بعد وفاقی دارالحکومت میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے ۔ اس کے علاوہ ان کی صدرآصف علی زرداری ، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اوردوسرے اہم رہنماؤں سے بھی ملاقات متوقع ہے ۔ ذرائع کے مطابق رچرڈ ہالبروک کی طویل عرصے کے بعد اسلام آباد آمد کا مقصد پاکستان اورامریکا کے درمیان سٹریٹجک مذاکرات کے سلسلے میں ہونیوالی پیش رفت پربات چیت کرنا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن