لاہورہائیکورٹ نے شریف برادران کی نااہلی کیلئے دائردرخواستیں عدم پیروی کی بنا پرخارج کردیں۔

لاہورہائیکورٹ میں جسٹس اعجازاحمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے شریف برادران نااہلی کیس کی سماعت کی، بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شیخ عظمت سعید اورجسٹس اعجازالاحسن شامل تھے۔ درخواست گذار شاہد اورکزئی نے موقف اختیار کیا تھا کہ محمد نوازشریف اورشہبازشریف ماضی میں ہارس ٹریڈنگ میں ملوث رہے ہیں اس لئے الیکشن میں حصہ لینے کے اہل نہیں، سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل حنیف کھٹانہ نے کہا کہ نوازشریف نے این اے ایک سو تئیس اوراین اے باون سے انتخابات میں حصہ لینا تھا اب ان حلقوں میں انتخاب ہوچکا ہے لہذا ان درخواستوں کا کوئی جواز نہیں ۔ عدالت نے درخواست گذار کے پیش نہ ہونے اور کیس کی عدم پیروی کی بناء پر تمام درخواستیں خارج کردیں ۔

ای پیپر دی نیشن