لاہورکے نواحی علاقہ شاہ پورکانجراں میں غربت کے ہاتھوں تنگ آکر خود کشی کرنے والے خاندان کی تیسری بیٹی بھی ہسپتال میں چل بسی ، مرنیوالوں کی تعداد چارہوگئی ۔

Jun 17, 2010 | 15:40

سفیر یاؤ جنگ
شاہ پورکانجراں کے رکشہ ڈرائیور اکبر نے گذشتہ روز غربت کے ہاتھوں تنگ آکراپنی تین بیٹیوں اور بیوی سمیت زہرکھالیا تھا ، اکبراوراس کی دوبیٹیاں چودہ سالہ نادیہ اورچھ سالہ ایمن گذشتہ روز ہی دم توڑگئی تھیں جبکہ اس کی بیوی مزمل بی بی اورتیسری بیٹی بینش تشویشناک حالت میں ہسپتال میں زیر علاج تھیں ۔ آج بینش بھی ڈاکٹروں کی بھرپورکوشش کے باوجود جانبر نہ ہوسکی۔ ادھررات گئے اکبر، نادیہ اور ایمن کی نمازجنازہ ادا کردی گئی ۔ نماز جنازہ میں اکبرکے عزیزواقارب سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ بعد ازاں محمد اکبراوراس کی دونوں بیٹیوں کومقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔
مزیدخبریں