سابق وزیراعظم گورڈن براؤن کی اس بات سے متفق نہیں کہ برطانیہ میں ہونیوالی سترفیصد دہشتگردی کا تعلق پاکستان سے نکلتا ہے۔ برطانوی کابینہ کی رکن سعیدہ وارثی

Jun 17, 2010 | 16:27

سفیر یاؤ جنگ
امریکی جریدے نیوزویک کو دئیے گئے انٹرویو میں سعیدہ وارثی نے کہا کہ وہ  اس حوالے سے سابق برطانوی وزیراعظم کے خیالات سےمتفق نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو برطانوی خارجہ پالیسی میں ترجیح حاصل ہونے والی ہے اور برطانیہ کی سکیورٹی کے لئے ضروری ہے کہ پاکستان ایک محفوظ اورکامیاب ملک  ہو۔ ایک سوال کے جواب میں سعیدہ وارثی نے کہا کہ دہشتگردی ایک عالمی مسئلہ ہے جس کے خاتمے کےلئے پوری دنیا کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی ۔ ایک اورسوال پرسعیدہ وارثی نے کہا کہ ان کی بطور وزیر تقرری اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ برطانوی معاشرہ ایک کھلا معاشرہ ہے ۔سعیدہ وارثی کا کہنا تھا کہ برطانیہ کو ایک ملک کی حیثیت سے صرف وہی کرنا ہے جو اسکے لئے درست ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ برطانیہ میں شادی کے خواہشمند لوگوں کے لئے انگلش ٹیسٹ لازمی قراردیا گیا ہے ۔
مزیدخبریں