پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب نےاپنی خواتین ارکان سے استعفے طلب کر لئے،ترجمان ایوان صدرفرحت اللہ بابرنے خبرکی تردید جبکہ فائزہ ملک نے استعفے لئے جانے کی تصدیق کی ہے۔

Jun 17, 2010 | 16:34

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد میں پنجاب اسمبلی کی خواتین ارکان کا اجلاس رکن قومی اسمبلی فریال تالپورکی صدارت میں ہوا جس میں پنجاب اسمبلی کی چودہ خواتین ارکان سےاستعفے طلب کئے گئے۔ اس دوران پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی خواتین ارکان فوزیہ بہرام اورساجدہ میر کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی پربھی بات کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ساجدہ میرنے استعفیٰ دینے سے انکارکردیا جبکہ فوزیہ بہرام اجلاس میں شریک ہی نہیں ہوئی تھیں۔
اس حوالے سے اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ایوان صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابرنے پنجاب
اسمبلی کی خواتین ارکان سے استعفے لئے جانے کی تردید جاری کردی۔ بعد ازاں جب اجلاس میں شریک پیپلزپارٹی کی پارلیمانی سیکرٹری اوررکن پنجاب اسمبلی فائزہ ملک سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے استعفے لئے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے معمول کی کارروائی قراردیا۔رکن صوبائی اسمبلی نے موقف اختیارکیا کہ، ہوسکتا ہے ترجمان ایوان صدرفرحت اللہ بابراس اجلاس کی کارروائی سے لاعلم ہوں۔
مزیدخبریں