برصغیر کے معروف صوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عُرس، تقریبات میں شرکت کیلئے چار سو ساٹھ پاکستانی بھی بھارت پہنچ چکے ہیں۔

بھارتی شہراجمیرشریف میں عُرس کی سالانہ تقریبات زوروشور سے جاری ہیں ۔ اس موقع  پر بھارت کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک سے آئے زائرین خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دیتے ہوئے اپنی عقیدت کا اظہار کررہے ہیں ۔ عُرس کی تقریبات میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے زائرین بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔ اجمیر شریف پہنچنے والے چار سو ساٹھ پاکستانی زائرین نے کہا ہے کہ وہ یہاں امن اور محبت کا پیغام لے کرآئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن