برٹش پیٹرولیم نے خلیج میکسیکو میں تیل کے رساؤ سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کیلئے بیس ارب ڈالر کا فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

Jun 17, 2010 | 20:02

سفیر یاؤ جنگ
امریکی صدر باراک اوباما نے وائٹ ہاؤس میں برٹش پیٹرولیم کمپنی کے حکام کے ساتھ چارگھنٹے طویل ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد صدراوباما نے کمپنی کیجانب سے نقصانات کے ازالے کیلئے بیس ارب ڈالر کے خصوصی فنڈ کے قیام کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کمپنی آئل رِگ کے فارغ کئے جانے والے کارکنوں کیلئے  الگ سے دس کروڑ ڈالر کا فنڈ قائم کرنے پر بھی آمادہ ہوگئی ہے۔ برٹش پیٹرولیم بیس ارب ڈالر فنڈ کی مد میں ہر سال پانچ ارب ڈالرادا کرے گی۔ برٹش پیٹرولیم کے چیئرمین کارل ہینرک سوین برگ نے بحران پیدا ہونے پر امریکی قوم سے معافی مانگی ہے اور کہا ہے  کہ متاثرہ لوگوں کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں کو پہنچنے والے ماحولیاتی اور معاشی نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔
مزیدخبریں