پاکستان مسلم لیگ قاف کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم پر ان کیمرہ اجلاس بلانے کی ضرورت نہیں، اس پرکھلے عام بحث ہونی چاہیئے۔

چودھری شجاعت پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو توانائی کے بحران سے نکالنے کیلئے  ڈیم بننے چاہئیں۔ ان کا کہناتھا کہ بجٹ پربحث کے اجلاس میں کالا باغ ڈیم جیسے ایشو پر بات کرکے بجٹ کے حقائق سے توجہ ہٹائی جا رہی ہے۔ چودھری شجاعت نے کہا کہ پنجاب میں گورننس نام کی کوئی چیز نہیں۔ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے لوگ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں  نے کہا کہ مسلم لیگ قاف میں کوئی جعلی ڈگری ہولڈر نہیں۔

ای پیپر دی نیشن