چین نے پاکستان کے پرامن جوہری پروگرام کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ  وہ پاکستان سے جوہری تعاون جاری رکھے گا۔  

چینی وزرات خارجہ کے ترجمان نے بیجنگ میں میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاکستان کے ساتھ جاری جوہری تعاون عالمی قوانین کے مطابق ہے۔ پاکستان کا سویلین جوہری پروگرام پرامن مقاصد کیلئے ہے، اس لئے تعاون جاری رہے گا۔ دوسری طرف اسلام آباد میں بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ عبدالباسط کا کہنا تھا پاک چین تعاون سول جوہری تعاون پر امریکی تشویش بلاوجہ ہے۔ پاکستان نے کسی عالمی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی جبکہ ہمارے کسی ملک کے خلاف جارحانہ مقاصد بھی نہیں۔ پاک بھارت مذاکرات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد خطے میں استحکام کو فروغ دینا ہے۔ بھارت سے مذاکرات کے لئے موقف تیار کر لیا ہے۔ کرغیزستان سے متعلق سوال پرعبدالباسط کا کہنا تھا کہ اب وہاں حالات کنٹرول میں ہیں اس لئے، مزید پاکستانیوں کے انخلاء کی ضرورت نہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن