آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان نسکو شاہ، رجب چائنا، گودر اور سرکو میں جھڑپیں ہوئیں۔ اس دوران اڑتیس شدت پسند مارے گئے جبکہ تئیس کوگرفتارکرلیا گیا ہے۔ جھڑپوں میں دس سکیورٹی اہلکار شہید اور تیرہ زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شدید لڑائی کے بعد پاک افغان سرحد سے ملحقہ تمام علاقے کلیئر کرا لئے گئے ہیں اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں کوتباہ کردیا گیا ہے۔ ادھرذارائع کا کہنا ہے کہ مہمند ایجنسی کی تحصیل بائزئی سے شدت پسندوں کے حملے کے بعد لاپتہ ہونے والے اڑتالیس سکیورٹی اہلکار کیمپوں میں واپس آگئے ہیں تاہم سترہ تاحال لاپتہ ہیں۔