مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای تھرٹی انڈیکس دو سو چھیالیس پوائنٹس اضافے کے ساتھ نو ہزارپانچ سو تینتالیس کی سطح پر بند ہوا ۔ کاروبار کے دوران چار سو بارہ کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا۔ دو سو چوالیس کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ، ایک سو اکیاون کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ سترہ کمپنیوں کے حصس میں استحکام دیکھا گیا ۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر تیرہ کروڑ چوراسی لاکھ حصص کا کاروبار ہوا۔ سرمایہ کاروں کا رجحان جن کمپنیوں میں نمایاں دیکھا گیا ان میں لوٹ پی ٹی اے ، ڈی جی خان سیمنٹ ، جہانگیر صدیقی اینڈ کمپنی ، پاکستان سٹریٹیجک فنڈ اور پی ٹی سی ایل سرفہرست رہیں ۔