کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پرزبردست تیزی رہی، کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس دو سو چالیس پوائنٹس کے اضافے سے نو ہزار چھ سو ستتر کی سطح پر پہنچ گیا۔ 

Jun 17, 2010 | 22:44

سفیر یاؤ جنگ
مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای تھرٹی انڈیکس دو سو چھیالیس پوائنٹس اضافے کے ساتھ نو ہزارپانچ سو تینتالیس کی سطح پر بند ہوا ۔ کاروبار کے دوران  چار سو بارہ کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا۔ دو سو چوالیس کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ، ایک سو اکیاون کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ سترہ کمپنیوں کے حصس میں استحکام دیکھا گیا ۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر تیرہ کروڑ چوراسی لاکھ حصص کا کاروبار ہوا۔ سرمایہ کاروں کا رجحان جن کمپنیوں میں نمایاں دیکھا گیا ان میں لوٹ پی ٹی اے ، ڈی جی خان سیمنٹ ، جہانگیر صدیقی اینڈ کمپنی ، پاکستان سٹریٹیجک فنڈ اور پی ٹی سی ایل سرفہرست رہیں ۔
مزیدخبریں