گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے مختلف واقعات میں نو افراد قتل ۔

Jun 17, 2011 | 05:28

سفیر یاؤ جنگ
شہرقائد میں قتل وغارت گری کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید نو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔ رات بارہ بجے سے اب تک صرف ایک ہلاکت ہوئی ہے اور اس دوران لیاقت آباد سے ایک پینتیس سالہ خاتون کی لاش ملی ہے ۔دوسری جانب ارونگی ٹاون، قصبہ کالونی، علی گڑھ ،صفوراگوٹھ کورنگی، شاہ فیصل، لائنزایریا اور دیگر علاقوں میں تاحال کشیدگی برقرار ہے جبکہ متعدد علاقوں میں رات بھر وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ کراچی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظرپولیس نے سڑکوں پر فلیگ مارچ بھی کیا گیا ۔اس حوالے سے شہریوں کا کہناتھا کہ حکومت کی جانب سے ٹارگٹ کلنگ روکنے کے لئےعملی اقدامات کہیں نظر نہیں آتے۔شہرکے متعدد علاقوں میں اب بھی مسلح افراد گھوم رہے ہیں اور لوگ گھروں میں دبکنے پر مجبور ہیں ۔
مزیدخبریں