باجوڑ ایجنسی، تحصیل ماموند میں افغان صوبہ کنڑ سے طالبان کے حملے کے بعد علاقے میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپر یشن جاری ۔

Jun 17, 2011 | 05:34

سفیر یاؤ جنگ
سیکورٹی فورسز اور قومی لشکر نے پاک افغان بارڈر میں تمام علاقوں کا مکمل کنڑول سنھبال لیا ہے ۔تحصیل سلارزئی میں نامعلوم شخص کی لاش بر آمد ہوئی جبکہ چہار منگ میں پرانا گولا پھٹنے سے ایک بچہ جا ں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔دوسری جانب افغانستان سے شدت پسندوں کے حملے کے بعد ایجنسی کے عوام میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے اور قبائلی عمائدین نے مطالبہ کیا ہے کہ افغان مہاجر ین کو علاقہ بدر کیا جائے۔ ماموند قوم نے اعلان کیا ہے کہ اگر افغانستان سے دہشت گر دوں نے دوبارہ حملہ کیا تو افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنائینگے ۔
مزیدخبریں