نو پاوراسٹیشنزبند ہونےکےبعد ملک میں بجلی کا شارٹ فال ساڑھے آٹھ ہزارمیگاواٹ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، لوڈ شیڈنگ دورانیہ اکیس گھنٹے تک پہنچنے کے بعد زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی

آگ برساتے سورج کے بعد بجلی کی اکیس گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ نے زندگی اجیرن کردی ہے جبکہ تیل کی عدم دستیابی کے باعث نو پاور اسٹیشنز بند ہونے کے بعد بجلی کا بحران مزید شدت اختیار کرگیا ہے اور شارٹ فال ساڑھے آٹھ ہزارمیگاواٹ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔۔شارٹ فال ریکارڈ سطح پر پہنچنے کے بعد لوڈ شیڈنگ دورانیے میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ ہر گھنٹےتین گھنٹے بجلی بند رہنے کے باعث عوام کی زندگی اجیرن ہوکر رہ گئی ہے، دوسری جانب بجلی کی طویل بندش کے باعث اکثر علاقوں میں لوگوں کو پانی کی شدید قلت کا بھی سامنا ہے۔ دوسری جانب صورتحال کے پیش نظرسوئی ناردرن گیس کمپنی کمپنی نے پاور اسٹیشنزکوایک سو پچیس ملین کیوبک فٹ اضافی گیس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن