کراچی کے علاقے گلستان جوہررابعہ سٹی سے ملنے والی لاش کی شناخت لیاقت بنگش کے نام سے ہوگئی ہے لیاقت بنگش ایک سیاسی جماعت کا سرگرم کارکن اور پولیس کو قتل اقدام قتل سمیت دیگر درجنوں مقدمات میں مطلوب تھا۔ زرائع کے مطابق رینجرز نے آج علی الصبح رابعہ سٹی میں لیاقت بنگش کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تھا ،لیاقت بنگش نے گرفتاری سے بچنے کے لئے پانچویں منزل پر واقع فلیٹ سے چھلانگ لگا دی جس سے اس کی موت واقع ہوگئی لیاقت بنگش کی موت کی اطلاع کے بعد نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دکانیں بند کروا دیں ،علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے دوسری جانب گڈاپ سے ملنے والی تین نوجوانوں کی لاشوں کے حوالے سے تفتیش آگے نہیں بڑھ سکی ،زرائع کے مطابق مارے جانے والے افراد کو اغواء کے بعد ناگوری سوسائٹی گڈاپ لایا گیا اورہاتھ پاؤں باندھ کر قتل کردیا گیا تھا،آج صبح شیر شاہ عالمگیر روڈ سے بھی ایک نوجوان کی لاش ملی ہے جسے عباسی اسپتال پہنچا دیا گیا ادھر کھوکھرا پار میں قتل کے بعد گھر کے صحن میں دفن خاتون کی لاش نکالی لی گئی پولیس نے مقتولہ کے شوہر کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے