لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں ہوگی۔ پی ایچ ایف صدر قاسم ضیاءکی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سیکرٹری فیڈریشن آصف باجوہ، سینئر ہاکی ٹیم کے منیجر اولمپیئن اختر رسول اور جونیئر ٹیم کے منیجر رانا مجاہد شریک ہونگے۔ اجلاس میں سینئر اور جونیئر ٹیموں کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ مستقبل کے ٹورنامنٹس کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔