”عالمی فورسز مقامی قوتوں سے مل کر ملک کو توڑنے کے درپے ہیں“

شےخوپورہ(نامہ نگار خصوصی) مسلم لےگ ن کے مرکزی رہنما مےاں جاوےد لطےف اےم اےن اے نے کہا ہے کہ کہ عالمی فورسز مقامی قوتوں سے مل کر پاکستان توڑنے کے اےجنڈے پر عمل پےرا ہےں۔ کوئٹہ وےمن ےونےورسٹی بس ،بولان مےڈےکل کمپلےکس اور قائداعظم رےذیڈنسی پر حملے اسی کی اےک کڑی ہے۔ دہشت گردی اور ملک دشمنوں قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری قوم کو مل کر ےکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ بلوچستان مےں حالےہ دہشت گردی سے پوری قوم افسردہ ہے ان حملوں مےں غےر ملکی ہاتھ ملوث ہےں۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے کےا۔ اس موقع پر مسلم لےگ سٹی کے جنرل سیکرٹری ملک شہزاد ڈوگر، میاں اعجاز احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔ میاں جاوید لطیف نے کہا کہ پرویز مشرف نے اپنے دور میں پاکستان میں غیرملکی قوتوں کے اڈے قائم کئے، اب وہ اتنے مضبوط ہوچکے ہیں ان کو ختم کرنے کیلئے وقت درکار ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...