دہشتگرد مسلمان تو کیا انسان کہلانے کے حقدار نہیں: رانا مبشر اقبال

کاہنہ (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن)لاہور کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری این اے 129ضمنی الیکشن کے امیدوار رانا مبشر اقبال نے کہا کہ کوئٹہ یونیورسٹی کی بس، میڈیکل کمپلیس اور قائداعظم کی زیارت پر دھماکے اور فائرنگ کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں، یونیورسٹی کی بس کے دھماکے میں معصوم طالبات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی شہادتوں پر افسوس ہوا، انہوں نے کہا کہ معصوم جانوں کا ضائع کرنے والے عناصر مسلمان تو کیا انسان کہلوانے کے لائق بھی نہیں دہشت گردی کرنے والے ملزمان کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔

ای پیپر دی نیشن