رائے ونڈ (نامہ نگار)ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار چودھری خالد محمود گجر نے کہا کہ عوام عمران خاں کی شکل میں نام نہاد قائدین سے چھٹکارا چاہتے تھے، لیکن ایک سازش کے تحت تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خاں کو راستے سے ہٹانے کی کوشش کی گئی، عمران خاں صحت یاب ہوچکے ہیں، لیگی حکمران خود کو شتر بے مہار نہ سمجھیں، عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کیلئے تحریک انصاف ان کے تعاقب میں ہے۔