لاہور (پ ر) اتحاد اہلسنّت پاکستان کے زیر اہتمام مرکز اہل سنت سرگودھا میں گزشتہ روز دورہ تحقیق المسائل کورس کا آغاز ہوگیا ہے جو 27 جون تک جاری رہے گا جس میں لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں سے طلبہ اور علماءکرام بہت بڑی تعداد میں شریک ہیں ملک کے نامور علماءکرام دینی کورس میں شریک شرکاءسے خطاب کریں گے۔ مولانا محمد الیاس گھمن روزانہ مختلف عنوانات پر خصوصی لیکچر دیں گے۔