سرینگر (کے پی آئی) آل انڈیا کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے مقبوضہ کشمےرسے بھارتی فوج سپےشل پاور اےکٹ افسپا ہٹانے کو بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ اور وزیر اعلی عمر عبداللہ کے درمیان معاملہ قرار دیا۔ مقبوضہ کشمےر کے دورے کے موقع پر بڈگام میں اخبار نوےسوں سے بات چےت کرتے ہوئے راہل نے کہا افسپا کا معاملہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی کے درمیان کا معاملہ ہے اور میرے لئے یہ مناسب نہیں کہ میں اس پر رائے زنی کروں۔ پاکستان میں نئی حکومت کے قیام کے حوالے سے انہوں نے کہا جس انداز میں، میں دیکھ رہا ہوں وہ یہ ہے کہ حقیقی تبدیلی اندر سے ہونی چاہئے اور ہم اس پر منحصر نہیں ہیںکہ دنیا میں کیا کچھ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کی توجہ ملک کی ترقی میں کشمیر کے لوگوں کو شامل کرنے کے طریقوں کو تلاش کرنے اور ریاست کے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع کو یقینی بنانا ہے۔