لندن (آن لائن)برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر کی اہلیہ بیرسٹر شیری بلیئر نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ ان کے شوہر کی میڈیا ٹائیکون موڈاک کی بیوی وینڈی رنگ سے کسی قسم کے تعلقات ہیں۔ برطانوی اخبار ”دی مرز“ کے رپورٹ کے مطابق شیری بلیئر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ میں اپنے شوہر کو بہت اچھے طریقے سے جانتی ہوں اور ٹونی بلیئر ایسا کوئی کام نہیں کر سکتے جس سے مجھے یا ہمارے بچوں کو کوئی تکلیف پہنچے۔