رواں مالی سال کے دوران ملک میں 1300 ایکڑ رقبہ پر زیتون کاشت کیا جائے گا

اسلام آباد (این این آئی) پی اے آر سی کے چیئرمین ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا ہے کہ پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل ( پی اے آر سی) اور اٹلی کی حکومت کی باہمی شراکت سے رواں مالی سال کے دوران ملک میں 1300 ایکڑ رقبہ پر زیتون کاشت کیا جائے گا، زیتون کے نئے باغات صوبہ پنجاب‘ خیبر پی کے‘ بلوچستان اور فاٹا میں لگائے جائیں گے۔ ایک بیان میں پی اے آر سی کے چیئرمین ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ آئندہ 2 سال کے دوران مزید 2200 ایکڑ رقبہ پر زیتون کی کاشت کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ زیتون کی کاشت کے عمل میں بہتری کیلئے پی اے آر سی نے 300 سے زائد کسانوں این جی اوز سے وابستہ اہلکاروں اور باغات کی انتظامیہ کے افراد کو تربیت فراہم کی ہے اس کے علاوہ پبلک سیکٹر میں 5 جبکہ نجی شعبہ میں 53 نرسریاں بھی قائم کی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے 10 لاکھ سے زائد زیتون کی قلمیں نرسریوں کو فراہم کی جاچکی ہیں ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ کاشت کردہ زیتون کے پود ے 2015ءمیں پھل دینا شروع کردیں گے جس سے ملک میں زیتون کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...