کراچی (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما ممتاز علی بھٹو نے کہا ہے نئی حکومت اخراجات میں کمی کیساتھ لوٹی ہوئی دولت بھی واپس لائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے اپنی رہائشگاہ پر ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا گزشتہ پانچ سالوں میں لوٹ مار کر کے خزانہ بالکل خالی کردیا گیا۔ ملک پر 60 ارب ڈالر اور 500 ارب روپے کا قرضہ ہے۔ اس وقت ملک کی معاشی صورتحال وہ ہے جو دوسری عالمی جنگ کے بعد پیدا ہوگئی تھی لیکن ان ممالک میں عوام نے سب کچھ اپنے کندھوں پر اٹھا کر محنت کرتے ہوئے قربانی دیکر اپنے ملکوں کی معیشت کو نئے سرے سے تعمیر کرکے اپنے ممالک میں خود ہی جنت پیدا کر دی۔ مشرف سے جنہوں نے سمجھوتہ کرکے این آر او پاس کروا کر اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانے کی کوشش کی تھی۔