بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات پر پوری قوم رنجیدہ ہے: شاہ محمود قریشی

Jun 17, 2013

لاہور (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چےئر مین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات نہ پہلے اچھے تھے اور نہ اب ،وفاقی حکومت کو تمام سیاسی جماعتوں سمیت چاروں صوبوں کو اعتماد میں لے کر دہشتگردی کے خلاف پالیسی واضح کرنی چاہیے ‘تحریک انصاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مثبت اپوزیشن کا بھرپور کردار ادا کرے گی ۔ایک انٹر ویو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات پر پوری قوم رنجیدہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے ڈرون حملوں کے حوالے سے پارلیمنٹ میں توجہ دلاﺅ نوٹس جمع کرایا ہے۔ حکومت قوم اورسیاسی قیادت سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر ڈرون ایشو پرامریکہ سے بات کرے۔انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر عوام کی نمائندگی کا حق ادا کریگی۔

مزیدخبریں