لاہور (نامہ نگار) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پراپرٹی ٹیکس کے سات بڑے نادہندگان سے اےک دن مےں سات بڑے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان لاہور سکول آف اکنامکس برکی روڈ، لاہور گرائمر سکول برکی روڈ، پپو تےلی انارکلی پلازہ،سونی سےنٹر ہال روڈ،خضر سےنٹرمال روڈ،انگوری سےنما باغبانپورہ اوربابر علی فاو¿نڈےشن سے اےک کروڑ دولاکھ روپے کی رےکوری کی ہے۔ ڈائریکٹر اکرم اشرف گوندل نے کہا ہے کہ پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کرےک ڈاو¿ن جاری ر ہے گا۔
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی نادہندگان سے ایک دن میں ایک کروڑ روپے وصولی
Jun 17, 2013