لاہور (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مےں اتوار کو پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا جبکہ پولیس پتنگ بازوں کو روکنے میں مکمل ناکام رہی۔ بعض مقامات پر پولےس پتنگ بازوں سے دےہاڑےاں بھی لگاتی رہی۔ تفصیلات کے مطابق پتنگ بازی کے قاتل کھےل پر پابندی کے باوجود چھٹی کے روز شاہدرہ، راوی روڈ، نولکھا، شفیق آباد، ٹبی سٹی، مصری شاہ، اسلام پورہ، نیوانارکلی، گجر پورہ، شالیمار، سول لائن، قلعہ گجر سنگھ، گڑھی شاہو، لٹن روڈ، مزنگ، سمن آباد، ملت پارک، گلشن راوی، شیراکوٹ، وحدت کالونی، اقبال ٹاﺅن، گلبرگ، لیاقت آباد، فیصل ٹاﺅن، غالب مارکیٹ، کاہنہ، نصیر آباد، کوٹ لکھپت، نشتر کالونی، فیکٹری ایریا، غازی آباد، ہنجروال، ٹاﺅن شپ، گرین ٹاﺅن، سٹی رائیونڈ، دھرم پورہ، ہربنس پورہ، صدر بازار اور دیگر علاقوں میں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا۔ پولیس اس قاتل کھیل کو روکنے میں ناکام رہی جبکہ بعض مقامات پر پولےس پتنگ بازوں سے دےہاڑےاں لگاتی رہی۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ پولیس کو پابند کیا جائے کہ اس قاتل کھیل پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کراےا اور پتنگ بازوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ اس سے مزےد قےمتی جانوں کا ضیاع نہ ہو سکے۔