القاعدہ نے اہم رہنما عبدالحامد ابوزید کی مالی میں ہلاکت کی تصدیق کر دی

باکو(آئی این پی )القاعدہ نے افریقی ملک مالی میں لڑائی کے دوران اپنے اہم رہنما عبدالحامد ابوزید کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق القاعدہ کی افریقی شاخ نے اپنے ایک بیان میں عبدالحامد ابوزید کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 46 سالہ مرکزی رہنما نے فرانس اور چاڈ کی جانب سے مالی پر حملے کے دوران اپنی امت اور اسلامی قانون کی حفاظت کرتے ہوئے جان قربان کی، القاعدہ نے بیان میں عبدالحامد ابوزید کی ہلاکت کی تاریخ نہیں بتائی تاہم مارچ میں فرانسیسی افواج نے اپنے بیان میں دعوی کیا تھا کہ اہم القاعدہ رہنما عبدالحامد ابوزید کو فروی کے مہینے میں مالی میں لڑائی کے دوران ہلاک کیا گیا۔واضح رہے کہ عبدالحامد ابو زید الجیریا میں پیدا ہوئے اور ان کی عمر 46 کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے۔ انہیں اس خطے میں القاعدہ کا سب سے متشدد رہنما سمجھا جاتا تھا اور ان پر حالیہ سالوں میں درجنوں غیر ملکیوں کو اغوا کرنے کا الزام بھی ہے جس میں دو کو انہوں نے ہلاک بھی کر دیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...