اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کے اتوار کے روز بلائے گئے بجٹ اجلاس میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کے ایک رکن اپنی ہی جماعت کے دوسرے رکن کو احتجاج کرنے پر اکساتے رہے۔ منڈی بہاﺅالدین سے مسلم لیگ (ن) کے رکن اعجاز احمد چودھری نے نقطہ اعتراض کیلئے بار بار ہاتھ اٹھایا اور ”پوائنٹ آف آرڈر‘ پوائنٹ آف آرڈر“ پکارا تاہم سپیکر نے انہیں بات کرنے کی یہ کہہ کر اجازت نہیں دی کہ بجٹ پر بحث کے دوران وہ نقطہ اعتراض نہیں دے سکتے۔ جس پر اعجاز چودھری نے زور زور سے بات کرنے کی اجازت چاہی اور انہیں مسلم لیگ (ن) کے ہی ایک دوسرے رکن روحیل اصغر پنجابی میں یہ کہہ کر اکساتے رہے ”چودھری صاحب چک کے رکھو“ جب چودھری اعجاز بیٹھ گئے تو روحیل اصغر کا کہنا تھا ”ایہہ تے چودھریاں والی کوئی گل نہ ہوئی“۔
احتجاج