کراچی (کرائم رپورٹر) زیارت میں قائداعظمؒ ریذیڈنسی پر حملے کے بعد کراچی میں مزار قائداعظمؒ کے علاوہ بانی پاکستان کی جائے پیدائش وزیر مینشن اور قائداعظم میوزیم کی سکیورٹی سخت کردی گئی اور پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے اضافی حفاظتی دستوں کو تعینات کردیا گیا۔ پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ قائداعظم میوزیم اور بانی پاکستان کی جائے پیدائش اور آخری آرام گاہ کے اطراف مشتبہ اور مشکوک افراد پر کڑی نگاہ رکھی جائے۔
مزار قائد‘ وزیر مینشن اورقائداعظمؒ میوزیم کی سکیورٹی سخت کردی گئی
Jun 17, 2013