چمن (نوائے وقت نیوز+نوائے وقت رپورٹ) نامعلوم مسلح افراد نے چمن کے علاقے مسلم باغ میں پولیس چوکی پر حملہ کیا جس کے نتیجہ میں 3 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ حملے کے بعد ملزم فرار ہوگئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جاں بحق ہونیوالے اہلکاروں میں داﺅدین، علی شاہ اور عبدالولی شامل ہیں۔ دریں اثناءدشت کے علاقے میں نامعلوم افراد نے تین افراد کو اغوا کرلیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق مغویوں میں مہر اللہ مگسی، ان کا ڈرائیور اور ایک گارڈ شامل ہے۔ مہر اللہ مگسی سابق گورنر بلوچستان ذوالفقار مگسی کے رشتے دار بتائے جاتے ہیں۔ مہر اللہ مگسی اپنی بیٹی کی میت لینے جھل مگسی سے کوئٹہ آرہے تھے ان کی بیٹی ویمن یونیورسٹی بس دھماکے میں جاں بحق ہوگئی تھی۔ مہر اللہ کی گاڑی دشت کے علاقے سے ملی ہے۔