کراچی (خصوصی رپورٹ) بنگلہ دیش کے میرپور شہر میں محصورین کیمپس پر عوامی لیگ کے غنڈوں نے حملہ کیا۔ اُمت رپورٹ کے مطابق قیادت حکمران پارٹی کا رکن پارلیمنٹ الیاس ملا کر رہا تھا۔ 9 افراد کو زندہ جلایا گیا۔ ایک کو پولیس نے گولی ماری۔ دو سالہ بچے کی سوختہ نعش ماں کے جسدخاکی سے لپٹی ہوئی تھی۔ ایک نوجوان عبدالجبار خان نے کہا پاکستان سے کبھی کوئی ’’محمد بن قاسم‘‘ ہمیں بچانے نہ آئیگا۔