کالاباغ ڈیم …عبدالرحمن ارشد مالیر کو ٹلوی

Jun 17, 2014

ڈاک ایڈیٹر

ظاہراً تو لگتا ہے دشوار کالا باغ ڈیم
بننے دیتے ہی نہیں اغیار کالا باغ ڈیم
جانے کتنے ہم وطن ہیں مر چکے اس شوق میں
کاش وہ بھی دیکھتے اے یار کالا باغ ڈیم
راحت و امن و ترقی کا نیا ایک باب ہے
ایٹمی بم سے نہیں کم یار کالا باغ ڈیم
پانچ عشروں سے ہے یارو منتظر تعمیر کا
کون کہتا ہے نہیں غمخوار کالا باغ ڈیم
قومی تعمیر و ترقی کا سہانا راز ہے
مانگتا ہے آپ سے ایثار کالا باغ ڈیم
ہندوئوں کو اس سے کچھ تکلیف ہوتی ہے تو کیا
دشمنوں کے حق میں ہے تلوار کالا باغ ڈیم
ارشد نادار کی اب تو یہی ہے اک دعا
یا خدا جلدی بنے شہکار کالا باغ ڈیم

مزیدخبریں