سپریم کورٹ میں جیو جنگ گروپ کی درخواستیں خارج کرانے کیلئے متفرق پٹیشن دائر

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں جیو جنگ گروپ کی درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر کے خارج کرنے کے لئے ایک متفرق درخواست دائر کر دی گئی ہے جس میں درخواست گزار محمود نقوی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کوئی شخص آئین و قانون سے بالاتر نہیں ہر شخص کو آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر کام کرنے کا پابند ہے ادارے حد سے تجاوز کریں گے تو عدالت مداخلت کریگی۔ انہوں نے Federal  Court-43` PLD  1956 کے پانچ رکنی لارجر بنچ کے ’’چن شاہ‘‘ شاہ کیس کا حوالہ دیتے ہوئے استدعا کی ہے کہ فاضل عدالت اس کیس کی روشنی میں جیو جنگ گروپ سے متعلق کیس کا فیصلہ دے جو عین آئین و قانون کے مطابق ہو۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...