شہباز شریف کا رمضان سے پہلے ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا سخت نوٹس

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے رمضان المبارک سے قبل اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبائی کا بینہ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول کوہدایت کی ہے کہ سبزی منڈیوں اور مارکیٹوں کے دورے کر کے اشیائے ضروریہ میں استحکام لائیں۔ انتظامیہ عوام کو اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فراہمی ہر صورت یقینی بنائے۔ انہوں نے کہاکہ معیاری اشیائے ضروریہ کی زائد نرخوں پر فروخت کسی صورت برداشت نہیں۔ وزیراعلی نے ہدایت کی کہ کابینہ کمیٹی، متعلقہ ادارے اور ضلعی انتظامیہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام لانے کیلئے فعال کردار ادا کرے۔  ذخیرہ اندوزوںاور ناجائز منافع خوروں کو کسی صورت عوام کا استحصال نہیں کرنے دیں گے۔
شہباز شریف/ نوٹس

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...