آپریشن میں پاکستان کو امریکی ڈرون طیاروں کی مدد حاصل ہے: جرمن میڈیا کا دعویٰ

برلن (آئی این پی) جرمن میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی فوج کو شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن میں امریکی ڈرون طیاروں کی مدد بھی حاصل ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کے دوران امریکی ڈرون طیاروں کی پروازیں بھی جاری ہیں، جس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ اس فوجی آپریشن میں واشنگٹن اور اسلام آباد حکومت مل کر کام کر رہی ہیں۔ پیر کو جرمن میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی فوج کے ایک بیان کے مطابق علاقے کی فضائی نگرانی کی جا رہی ہے لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ فضائی نگرانی کیسے کی جا رہی ہے اور کس ملک کے ڈرون استعمال کیے جا رہے ہیں۔ گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا تھا کہ ’دہشت گردی‘ کے خلاف پاکستان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ فوجی ذرائع کے مطابق افغان نیشنل آرمی اور سرحدی پولیس سے فوری طور پر سرحد سیل کرنے کی اپیل کی گئی ہے تاکہ عسکریت پسندوں کے افغانستان میں فرار کو روکا جا سکے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...