مسلم لیگ ن کے مثالی ایجنڈے کے بعد سیاسی دکانیں بند ہوجائینگی‘علی اکبر گجر

Jun 17, 2014

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے سیکریٹری اطلاعات علی اکبر گجر نے ملک میں افراتفری پھیلانے کی خواہش مند قوتوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم پارٹ ٹائم سیاست دانوں کو ملکی ترقی کی راہ میں رخنہ نہیں بننے دے گی ماہ جون کو حکومت کے لئے ستمگر بنانے کے خواہشمند لوگ جون کی گرمی کا مقابلہ نہیں کر پائیں گے اب کسی کو کوئی اےئرکنڈیشنڈ کنٹےنر ملے گا نہ مادر پدر آزادی پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مثالی اےجنڈے کی تکمیل کے بعد پاکستان کی نصف سے زائد سیاسی دوکانےں بند ہو جائےں گی اسی لئے سیاسی کاروبار مےں مندے کا شکار سیاسی ٹولہ امن و امان کا مسئلہ پےدا کرکے پاکستان کی ترقی کے منصوبوں کی تکمیل مےں رکاوٹےں پےدا کرنے کے لئے نت نئے ڈرامے کر رہے ہےں مسلم لیگ(ن) سندھ کے سےکرےٹری اطلاعات علی اکبر گجر وفاقی وزیر مذہبی امور کے کوآرڈینےٹر سردار نذیر،کراچی ڈویژن کے کوآرڈینےٹر برائے صوبائی میڈیا سےل اقبال خاکسار، حاجی محمد اقبال، مسلم لیگ(ن) ضلع وےسٹ کے صدربلال اعجاز شفیع کے ہمراہ صوبائی میڈیا سےل مےں پارٹی کارکنوں کے بڑے اجتماع سے گفتگو کر رہے تھے علی اکبر گجر نے کہا کہ جمہوریت دشمن قوتےں پاکستان کے معاشی حب کی صورتحال کو غےر یقینی بنا کر جمہوری عمل پر وار کرنا چاہتی ہےں تاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے روشن پاکستان کے اےجنڈے کو مکمل ہونے سے روکا جا سکے کراچی اےئرپورٹ پر حملے ، کراچی مےں فرقہ واریت مےں تےزی جمہوری عمل کو ڈی رےل کرنے کی سازشوں کا حصہ ہےں جس کی ڈوریاں کےنےڈا، گجرات اور بنی گالا سے ہلائی جا رہی ہےں علی اکبر گجر نے کہا کہ تین کا ٹولہ اپنے مذموم مقاصد مےں کبھی کامیاب نہیں ہوسکے گا جون کا مہینہ بھی عام مہینوں کی طرح گذر جائے گا اور چائے کی پیالی مےں طوفان کھڑا کرنے کے خواشمند مایوس سیاست دان اگلے جون کا راگ الاپنا شروع کردےں گے
 

مزیدخبریں