نوابشاہ ‘ مسلح افراد کی فائرنگ سے جسقم کارکن ہلاک ‘ ایک ملزم گرفتار

Jun 17, 2014

نوابشاہ ( نامہ نگار ) رات گئے جمالی کالونی  کے رہائشی جسقم کا رکن 27 سالہ ظفر جمالی کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ مقتول جسم پر خنجروں کے وار کے بھی نشانات ہیں۔ اطلاع ملنے پر ایئرپورٹ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول کی لاش کو ہسپتال پہنچایا۔‘ جبکہ مقتول کے بھائی مظہر جمالی ا ور چچا اقبال جمالی  نے بتایا کہ مقتول ظفر جمالی رات کو اپنے دوستوں کے ہمراہ گیا تھا  لیکن جب گھر واپس نہ آنے پر اس کی تلاش کی گئی تو ائرپورٹ روڈ پر نیشنل بینک کے قریب سے اسکی لاش ملی ۔ دریں اثنا شبہ کی بنیاد پر پولیس نے نور محمد ولد بشیر جمالی کو گرفتار کرلیا ہے۔
نوابشاہ /قتل

مزیدخبریں