روہنگیا مسلمان دنیا میں سب سے زیادہ مظلوم ہیں: اکانومسٹ

لندن (نیٹ نیوز) برطانوی جریدے اکانومنسٹ نے روہنگیا مسلمانوں کو سب سے زیادہ مظلوم قوم قرار دیدیا ہے۔ جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف فوجی حکمران کئی بار آپریشن کر چکے ہیں جن میں لاتعداد افراد کو شہید کر دیا گیا اور ان کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ جان بچانے کے لئے ہزاروں روہنگیا مسلمان ادھر اُدھر بھٹک رہے ہیں۔ لاتعداد خاندان پناہ کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں۔ جو افراد ان مظالم سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں وہ یا تو سمندر کی تیز لہروں کی نذر ہو جاتے ہیں یا پھر انہیں تھائی لینڈ کی فوجی حکومت اور بنگلہ دیش کی حکومت کی نفرت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ برطانوی تحقیقی ادارے انٹرنیشنل سٹیٹ کرائم انیشیٹیو نے روہنگیا مسلمانوں کو دنیا کے سب سے زیادہ مظلوم افراد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف بڑے منظم انداز میں تشدد روا رکھا جا رہا ہے اور ان کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔ ان پر حملے کرنیوالے میں سے کسی پر آج تک مقدمہ نہیں چلایا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...