نئی دہلی (اے این این) بھارتی ریاست اتر پردیش میں قبضہ مافیا نے مسلمان صحافی پر حملہ، قبضہ مافیا گروپ کو بے نقاب کرنے والا صحافی شدید زخمی ہو گیا۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع پیلی بھیت میں نجی چینل سے وابستہ مسلمان صحافی حیدرکوقبضہ مافیا گروپ کوبے نقاب کرنا مہنگا پڑ گیا۔ مافیا میں ملوث افراد نے اسے دھوکے سے ایک جگہ بلایا اورپستول اور لاٹھیوں سے حملہ کرشدید زخمی کر دیا۔ اس سے پہلے اترپردیش ہی کے فری لانس صحافی جگیندرا سنگھ کو با اثر وزیر رام مورتی ورما کی کرپشن بے نقاب کرنے پرزندہ جلا دیا گیا تھا۔