وہاڑی (نامہ نگار) وائلڈ لائف پارک کے چڑیا گھر میں ریچھ اچانک پنجرے سے باہر آگیا بچوں اور خواتین کی چیخ و پکار، دوڑیں لگ گئیں۔ چڑیا گھر کے عملہ نے بڑی مشکل ریچھ کو واپس پنجرے میں بند کیا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز چڑیا گھر میں ایک ریچھ اچانک پنجرے سے با ہر آکر بچوں پر حملہ آور ہونے لگا تو اُس وقت دو نجی سکولوں کے بچے خواتین، اساتذہ موجو د تھے جنہوں نے شور مچاتے دوڑیں لگا دیں۔ چڑیا گھر اور پارک کے باہر خوف و ہراس پھیل گیا۔ ون فائیو پر کال موصول ہونے پر پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں نے صورتحال کوسنبھالا۔ ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ کے وقت وائلڈ لائف کا کوئی آفیسر موجود نہ تھا۔