گوجرانوالہ (نوائے وقت رپورٹ) نادرا نے پی پی 100 ضمنی انتخاب میں بائیومیٹرک سسٹم دینے سے معذرت کرلی۔ الیکشن کمشن نے کہا ہے کہ نادرا کے پاس 60 سے 70 ہزار نشانات کی تصدیق کی استعداد ہے۔ نادرا اس سے زیادہ نشانات کی تصدیق نہیں کر سکتا۔ پی پی 100 گوجرانوالہ میں ایک لاکھ 90 ہزار ووٹرز ہیں۔ پی پی 100 میں بائیومیٹرک سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔