اسلام آباد + کراچی + کویت سٹی (ایجنسیاں+ نوائے وقت رپورٹ+ عبدالشکور ابی حسن) رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا جس میں چاند دیکھنے کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کریں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج چاند نظر آنے کا امکان 20 فیصد سے بھی کم ہے۔ میٹرولوجسٹ محمد مزمل کے مطابق پسنی اور گوادر کے ساحلی سٹیشنز پر آج چاند نظر آسکتا ہے۔ علاوہ ازیں عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب سمیت خلیجی ریاستوں میں بھی چاند نظر نہیں آیا۔ سعودی علماء کونسل کے مطابق پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا۔ اسکے علاوہ کویت، ملائیشیا، انڈونیشیا، ترکی، مصر، اردن، فلسطین اور جاپان میں بھی جمعرات کو پہلا روزہ ہوگا۔ کویتی ماہر فلکیات کے مطابق بدھ کی شام چاند نمودار ہوگا۔ واضح رہے امریکہ ، یورپ میں مقیم مسلمان بھی سعودی عرب میں اسلامی کیلنڈر کے مطابق رمضان المبارک کا آغاز کرتے ہیں۔
سعودی عرب سمیت خلیجی ریاستوں میں چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ کل ہوگا
Jun 17, 2015