اسلام آباد (سہیل عبدالناصر) پاکستان اور بھارت کے وزراء اعظم کے درمیان اگلے ماہ روس کے دارالحکومت ماسکو میں ملاقات متوقع ہے۔ دونوں قائدین شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے وہاں موجود ہوں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت ،دونوں ملکوں کو اس تنظیم کی مستقل رکنیت مل رہی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق سربراہ کانفرنس کے موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کی روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ بھی ملاقاتیں ہوں گی لیکن روسی دارالحکومت میں سب سے اہم ملاقات پاک بھارت وزرائے اعظم کی ہو گی۔ بعدازاں معطل شدہ مذاکراتی عمل بحال ہونے کی توقع کی جا سکتی ہے۔
نواز شریف مودی آئندہ ماہ ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے دوران ملاقات متوقع
Jun 17, 2015