برائیلر پالنے کا طریقہ قدرتی ہے، ابہام درست نہیں: ماہرین صحت

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنس اور پاکستا ن پولٹر ی ایسوسی ایشن کی مشترکہ ورک شاپ مقامی ہوٹل میں ہوئی ، ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا وائس چانسلر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز ، ڈاکٹر محمد مصطفی کمال (چیئر مین پولٹری ایسوسی ایشن ، ڈاکٹر غلام محبوب سابق چیئرمین ، ڈاکٹر پروفیسر اشرف نظامی ، ڈاکٹر اظہار چوہدری ، پی ایم اے لاہور کے صدر ڈاکٹر تنویر انور اور ڈاکٹر کامران سعید سیکرٹری جنرل نے خطاب کیا ۔ ڈاکٹر عبداکریم بھٹی نے کہا کہ ہمارے ہاں مرغی کے متعلق بہت سے غلط ابہام پائے جاتے ہیں ۔ اس مرغی کو پالنے کا طریقہ بالکل قدرتی ہے ۔ مرغی کو جو خوراک دی جاتی ہے وہ نہایت صاف اور خالص ہوتی ہے جس سے 35سے 40دن میں ایک برائیلر تیار ہوتا ہے ۔ اعلی نسل کی مرغی کو منتخب کر کے تقریبا 100سال میں ہم آج کی برائیلر کوپیداکر پائے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ بات بالکل غلط اور جھوٹی ہے کہ ہم مرغبانی میں ہارمونز اور Steroid استعمال کرتے ہیںاس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا نے کہا کہ ہم سب ڈاکٹر ز کا فرض بنتا ہے کہ لوگوں کو آگاہ کریں کہ پروٹین کس قدر ضروری ہے اور ر کون سی ایسی خورک جس کو ہم کھا کر اس اس کی کمی کو پورا کر سکتے ہیں ۔ ڈاکٹر محمد مصطفی کمال نے کہا کہ آپ لوگ جب چاہیں ہمارے پولٹری فارمز اور فیڈ ملز پر آ کر تسلی کر سکتے ہیں کہ کس قدر صفائی ہے اور جو فیڈ تیار کی جا رہی ہے کتنی خالص اور اعلی معیار کی ہوتی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن