پشاور (این این آئی) سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ خیبر پی کے کے عوام بلدیاتی انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی پر سراپا احتجاج ہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے خلاف شور کرنے والوں نے خود دھاندلی کے ریکارڈ توڑ ڈالے۔