کابل(آئی این پی )افغان طالبان نے شدت پسندتنظیم دولت اسلامیہ (داعش ) کے خود ساختہ خلیفہ ابو بکر البغدادی کو خبردار کیاہے کہ وہ افغانستان کے معاملات میں مداخلت سے باز رہیںکیونکہ جہاد صرف ایک قیادت اور ایک پرچم کے تحت ہی ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان میںگزشتہ کئی روز سے طالبان اور داعش کے جنگجوئوں کے درمیان شدید جھڑپیںجاری ہیں۔داعش جنگجوئوں نے چند روز قبل 10 طالبان جنگجوئوں کے سر بھی قلم کردیئے تھے۔ دریں اثناء اوسلو فورم کے اجلاس میں طالبان اور افغان حکومت کے وفد نے شرکت کی لیکن امن مذاکرات ایجنڈے میں شامل نہیں۔
افغانستان کے معاملات میں مداخلت سے باز رہیں، طالبان کا داعش کے رہنما کوانتباہ
Jun 17, 2015